Home / شوبز / بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کیخلاف مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کیخلاف مقدمہ درج

متنازع بیانات کے باعث اکثرہی تنقید کی زدمیں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کے احتجاج پر کنگنا رناوت نے ان کے خلاف ہتک آمیز ٹوئٹ کی تھی۔

اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے وکیل ایل رمیش نائک کی شکایت پرکرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی عدالت نے پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں۔

عدالتی حکم پر اداکارہ کیخلاف درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں 2 گروہوں کے درمیان لڑائی کی کوشش، دانستہ ایک گروپ کی توہین اور شدید اشتعال انگیزی پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارباز خان نے سشانت کیس میں بدنام کرنیوالوں پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو دہشتگردوں سے تشبیہہ دی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” سی اے اے کے بارے میں غلط اطلاعات اور افواہیں پھیلانے والے وہی لوگ ہیں جو اب کسانوں کے بل کے بارے میں غلط خبریں پھیلا تے ہوئے قوم میں دہشت پیدا کررہے ہیں۔ میں نے کیا کہا, آپ اچھی طرح جانتے ہیں لیکن غلط معلومات پھیلانا آسان ہے”۔

About Rana Usman

Check Also

Shahid Afridi wedding anniversary

شاہد آفریدی کا شادی کی 20ویں سالگرہ پر بیوی کیلئے خاص پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *