Home / شوبز / مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کابیٹاجنیدخان آڈیشن میں ناکام

مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کابیٹاجنیدخان آڈیشن میں ناکام

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرکے بیٹے جنید خان کو بڑی اسکرین پردیکھنے کے منتظر افراد ابھی تھوڑا اور انتظار کریں کیونکہ جنید آڈیشن میں ناکام ہوگئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر کچھ عرصے سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جنید خان ملیالم سپرہٹ فلم “عشق” کے ہندی ری میک سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنید “عشق “کے ہندی ری میک سے اپنا فلم ڈیبیو نہیں کریں گےکیونکہ وہ منتخب نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسرمیں مبتلاہونےکےبعدسنجےدت کاپہلا ویڈیوپیغام

فلم “عشق “کے ہندی ری میک کےپروڈیوسر نیرج پانڈے ہیں جو اس سے قبل ٹوٹل سیاپا، رستم، اور ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا جیسی فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنید خان نےلاس اینجلس میں امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے طورپربہت سے کاسٹنگ ڈائریکٹرزسے ملاقاتیں کیں اورمتعدد آڈیشنز بھی دے چکے ہیں تاہم انہیں بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تاحال کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

گزشتہ 3 سال سے تھیٹرکرنے والے جنید خان بھارتی ٹی وی شو “ماسٹرمائنڈز” کا حصہ بھی رہے ، اس کے علاوہ انہوں نے سُپرہٹ بھارتی فلم ” پی کے ” کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی کام کیا۔ فلم کا مرکزی کردار جنید کے والد عامر خان ہی تھے۔

About Rana Usman

Check Also

Bollywood superstar Salman Khan has gone to quarantine

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان قرنطینہ میں چلے گئے

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *