Home / Uncategorized / ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکا، 13افراد ہلاک

ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکا، 13افراد ہلاک

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں واقع ایک میڈیکل کلینک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں13 افراد ہلاک جبکہ 6شدید زخمی ہوئے۔

تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا گودارزی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ایران کے نائب وزیر صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں10 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 ہلاک

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے مگر ان فوٹیج کلپس کی ابھی تک کسی نے تصدیق نہیں کی۔ایرانی فائر فائٹر ڈیپاٹمنٹ کے ترجمان جلال مالکی کے مطابق اب لگنے والی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کلینک انتظامیہ کے مطابق یہاں چھوٹی سرجریاں اور فوٹوگرافک امیجنگ کی جاتی تھی جس کے لیے یہاں 25 کے قریب ملازمین بھی موجود ہوا کرتے تھے۔

گذشتہ ہفتے بھی تہران میں ایک حساس فوجی سائٹ کے قریب دھماکا ہوا، جو کہ وزارت دفاع کے مطابق گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے ٹوٹنے کے باعث ہوا ہے۔ البتہ اس میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔

About Rana Usman

Check Also

Safdar Hashmi saying about people

حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ،صفدر ہاشمی

ملتان: امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ شہر میں آٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *