Home / پاکستان / اسلام آباد / ڈینگی سے مزید 436 افراد متاثر، بخار کی دوائیاں بھی مارکیٹ سے غائب

ڈینگی سے مزید 436 افراد متاثر، بخار کی دوائیاں بھی مارکیٹ سے غائب

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں ڈینگی سے مزید 436 افراد متاثر ہو گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق  ڈینگی سے متاثرہ 254 کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بہت بڑھ گیا ہے۔ 

پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر  ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور  101 کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 392 نئےکیسزرپورٹ ہوئے جن میں پشاور کے 175 مریض شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

 ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور  قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *