Home / پاکستان / کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے سبزی منڈی کے قریب نصب تھا، دھماکے میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس سے قبل یکم جولائی کو کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، سکیورٹی فورسز کا ایک ٹرک بھی زد میں آیا تھا۔ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Yasir Hussain once again criticizes Noshin Shah

یاسر حسین کی ایک بار پھر نوشین شاہ پر تنقید

اداکار یاسر حسین کے اپنی شادی پر نوشین شاہ کے بِن بلائے پہنچنے کا معاملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *