Home / پاکستان / اسلام آباد / ملک بھر میں کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ، 91 مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ، 91 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 605 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.6 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 614ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.68 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 69 ہزار 868 ہوگئی جبکہ کورونا کے 91 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 1 روز کے دوران 279 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار388 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز5 ہزار 538 رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

جمعرات تک سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 867 افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 238 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 21 ہزار 917شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 611 انتقال کرگئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار53 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 362 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار358افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 31جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 309 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار980 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 46افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *