Home / انٹرنیشنل / یو اے ای میں طالبہ کی ہلاکت معمہ بن گئی

یو اے ای میں طالبہ کی ہلاکت معمہ بن گئی

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بلندو بالا رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

امارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت ’عین‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھارتی ہے اور انڈین اسکول شارجہ میں زیر تعلیم تھی۔ 15سالہ طالبہ کی موت کا سبب کہیں خود کشی تو نہیں؟ پولیس خودکشی سمیت تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس ضمن میں لاش کو فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے اور ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے بعض افراد کے بیاناب قلمبند کیے ہیں اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کی اطلاع ملی تو وہ پیرا میڈکس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لڑکی ایمبولینس کے ذریعے کویتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ دم توڑ گئی۔

About Sehrish Ameen

Check Also

چین: انسان سے انسان میں منتقل ہونے والے مہلک وائرس کے پھیلنے کی تصدیق

چین نے انسان سے انسان میں منتقل ہونے والے مہلک وائرس ‘ایس اے آر ایس’ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *