Home / پاکستان / یاسر حسین کی ایک بار پھر نوشین شاہ پر تنقید

یاسر حسین کی ایک بار پھر نوشین شاہ پر تنقید

اداکار یاسر حسین کے اپنی شادی پر نوشین شاہ کے بِن بلائے پہنچنے کا معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔

اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں نوشین شاہ کے ایک انٹرویو پر اسی واقعے پر دیے گئے بیان پر ردعمل میں کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

کامیڈین اداکار نے لکھا کہ 2019 میں میری شادی ہوئی، اب 2021 چل رہا ہے، اس وقت بھی اس عورت نے خود کو زبردستی بلوایا تھا، شادی پر سب مہمانوں کو تنگ کیا، میری فیملی کو پریشان کیا، آج دو سال بعد بھی یہ اسی چیز کو کیش کررہی ہے، آخر چاہتی کیا ہو؟

ایک اور اسٹوری میں یاسر حسین نے کہا کہ مِس شاہ اس بار میں ثبوت ہی لے آؤں گا سوشل میڈیا پر کہ کیسے آپ میری جان کا بخار بن گئی تھیں۔

یاسر نے یہ بھی لکھا کہ مہندی کے دن نوشین شاہ انہیں ہی اُن کی مہندی کی تصویریں بھیج رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک شو میں شرکت کی تھی جہاں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے 170 مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200 سے زائد مہمان شامل تھے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں۔

تاہم بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے خود فون پر انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

About Junaid

Check Also

The recent rise in inflation is not a domestic but a global problem: Asad Omar

مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے: اسدعمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *