Home / ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

نا ئن نیوز کا باقاعدہ آغاز 15اگست 2015ء میں ہوا۔ ’’نا ئن نیوز‘‘ پر پہلے اُردو میں کارڈز بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں شاعری کا اضافہ کیا گیا،جسکی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد’’ نا ئن نیوز‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں نا ئن نیوز پر 12سیکشن تھے، اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔

’’ نا ئن نیوز ‘‘ کے خالق حیدر امین ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ حیدر امین اسوقت نا ئن نیوز کے مدیر اعلٰی ہیں۔ نا ئن نیوز اسوقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں نا ئن نیوز کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے نا ئن نیوز کو استعمال کرتے ہیں۔ نا ئن نیوز کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور انٹرنیٹ پر سب سے بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نا ئن نیوز نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’روزنامہ نا ئن نیوز ‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

نا ئن نیوز کو ماضی میں دبانے کی بیش بہا کوششیں کی گئیں، کبھی ہمارے سروز کو ’’ہیک‘‘ کیا گیا، کبھی حکومت کی طرف سے بند کیا گیا، اور کبھی نام نہاد فلٹرز کے ذریعے سائیٹ کو پاکستان میں بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قارئین کی بیش بہا محبت اور ساتھ کی بدولت نا ئن نیوز نے اپنا سفر کامیابی اور بہادری کے ساتھ جاری رکھا۔

اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں نا ئن نیوز کا کردارانتہائی اہم ہے، نا ئن نیوز نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ نا ئن نیوز انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ نا ئن نیوز پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز نا ئن نیوز کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔