Home / پاکستان / اسلام آباد / گیس کمپریسر لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم

گیس کمپریسر لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم

گھروں اور ہوٹلوں پر کمپریسر لگانے والوں کے کنکشن منقطع، جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے، پنجاب حکومت نے محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں جن علاقوں میں بڑی پائپ لائنوں کی ضرورت ہے وہاں شہریوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے نئی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، راشد حفیظ کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی : گھروں اورہوٹلوں میں گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم، کنکشن منقطع، جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے ، پنجاب حکومت نے محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کوہدایات جاری کردیں۔پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ گیس کے پریشر کو بڑھانے کیلئے کمپریسرز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔ موسم سرما میں سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجوہات میں کمپریسرز یا گیس پریشر پمپس کا استعمال بھی شامل ہے جسے روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جن علاقوں میں بڑی پائپ لائنوں کی ضرورت ہے وہاں نئی لائنیں بچھا کر عوام کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ حلقہ پی پی 16 کے ڈی اور بی بلاک میں نئی سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاح کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے راشد حفیظ نے کہا کہ گیس پریشر کو بڑھانے کیلئے کمپریسرز کا استعمال نہ صرف دوسرے صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہوتا ہے بلکہ یہ کمپریسرز انتہائی خطرے کا باعث بھی بن سکتے ہیں اس لئے لوگوں کو از خود ہی کمپریسرز کا استعمال ترک کر دینا چاہیے ۔

About Sehrish Ameen

Check Also

آصف زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی کاجشن،مٹھائی تقسیم

ملتان: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی شعبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *