Home / Uncategorized / کراچی میں لڑکی اغوا، ویٹر کا بیان سامنے آگیا

کراچی میں لڑکی اغوا، ویٹر کا بیان سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے میں راہ چلتی لڑکی کو اغوا اور اس کے دوست کو گولی مار کرزخمی کرنے کے افسوسناک واقعے کی تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اغوا ہونے والی 20 سالہ دعامنگی کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی ٹیمیں مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں جائےوقوعہ کادورہ کیا اور کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کیے۔ تفتیشی ٹیم کو وقوعہ کے مقام سے نائن ایم ایم کا خول کا ملا ہے جب کہ زخمی نوجوان حارث اورمغوی دعا کو آرڈر فراہم کرنےوالےویٹرکابیان ریکارڈ کیا ہے۔

ویٹر نے انکشاف کیا کہ حارث اوردعاکےساتھ اکثرایک خاتون بھی ہوتی تھی۔ بیان کے مطابق حارث اوردعا 4 ماہ سےمستقل ٹی شاپ آرہےتھے اور عرصے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ، دعامنگی اورحارث ہمیشہ اچھےاخلاق سےپیش آتےتھے۔

دوسری جانب واقعے کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار میں سوار افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے جارہے ہیں۔

About Sehrish Ameen

Check Also

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء

لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا ۔میڈیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *