Home / پاکستان / اسلام آباد / کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر دستیاب نان کسٹم پیڈ اشیا کی تیز سیٹلمنٹ پر کام کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر دستیاب نان کسٹم پیڈ اشیا کی تیز سیٹلمنٹ پر کام کر رہا ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی، اقدام کا مقصد کاروبار کو متاثر کیے بغیر کاروباری آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اس سے قبل شفافیت اور کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے کسٹمز رولنگز اپنی ویب سائٹ پر دستیاب کردی تھیں۔ اس سے قبل شبر زیدی نے کہا تھا کہ ریفنڈ کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، خود کار نظام کے تحت ریفنڈ کے 25 ارب کے کلیمز 5 ماہ میں آئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ متعدد ریفنڈ کلیئر ہو گئے ہیں جو خود کار طریقے سے ہوئے، مجموعی 1800 میں سے 1604 کلیمز کلیئر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ فارم ایچ کمپیوٹر سے فائل ہوتا ہے اور خود کار نظام سے آگے جاتا ہے۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *