Home / پاکستان / ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آٹھ سکیموں کی تکمیل بارے اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آٹھ سکیموں کی تکمیل بارے اجلاس

11کروڑ 34لاکھ روپے کی لاگت سے تخمینہ جات میں نظر ثانی کی منظوری

فیصل آباد: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پنجاب کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11کروڑ 34لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف دیہی علاقوں میں سیوریج اور سڑکو ں کی تعمیر کی آٹھ سکیموں کی تکمیل کیلئے تخمینہ جات میں نظر ثانی کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) فضل ربی چیمہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید، ایکسین ہائی ویز محمد احمد،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل حسن شبیر،ایس ڈی او ہائی ویز یاسین شاہد اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل چک جھمرہ کی یونین کونسل نمبر2,4,6,11اور تحصیل صدر کی یونین کونسل نمبر 185 اور186میں ڈرینج کی پانچ سکیموں کی تکمیل پر چھ کروڑ 58لاکھ روپے خرچ ہونگے ، جسوآنہ اکرانہ 8کلومیٹر روڈ کی توسیع وبحالی پر دو کروڑ20لاکھ روپے لاگت آئیگی اسی طرح ماموں کانجن سے چک نمبر 552 اورچک نمبر551گ ب تک اڑھائی کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے نظرثانی شدہ دو کروڑ 14لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ غوثیہ مسجد والی سٹریٹ سے گلی نمبر11نثار کالونی سے مغل چوک تک سڑک کی مرمت وبحالی پر 42لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *