Home / پاکستان / ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی قیادت میں 1122کے زیراہتمام واک

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی قیادت میں 1122کے زیراہتمام واک

انسانیت کی خدمت کے رجحان کو اجاگر کرنا عظیم کام ہے ،طاہرہ خان ،محمد ریاض

چنیوٹ: عالمی یوم رضاکاروں کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کی،آگاہی واک میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چنیوٹ طاہرہ خان کے علاوہ ریسکیو آفیسرز ، اہلکاروں، ریسکیو رضاکاروں،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو لوگ بلا معاوضہ اور بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں معاشرے میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،زمانہ امن ہو یا جنگ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے انسان کو دوسروں کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ،ضلعی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان نے کہا ضرورت مندوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے رجحان کو اجاگر کرنا عظیم کام ہے ،ریلیف کارروائیوں کے دوران رضاکاروں کا کام اور کردار قابل تعریف رہا ہے جسے معاشرہ کبھی فراموش نہیں کرسکتا،انکا کہنا تھا اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا لہذا ہمیں بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *