Home / بجٹ / ڈالر 6 ماہ بعد ایک بار پھر 155 روپے کا ہوگیا

ڈالر 6 ماہ بعد ایک بار پھر 155 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 6 ماہ بعد ایک بار پھر 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ 6 ماہ بعد ڈالر 155 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ جون 2019 میں ڈالر 163 روپے 50 پیسے تک گیا تھا اور یہ ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔ ڈالر کی مذکورہ بلند ترین سطح کے بعد اب اس کی قیمت میں 8 روپے 60 پیسے کمی ہو چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا تھا اور 155.23 سے کم ہو کر 155.06 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.60 سے کم ہو کر 155.10 روپے پر آگئی تھی۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *