Home / انٹرنیشنل / چھوٹی پتلون پر بے عزتی، طالبعلم نے خودکشی کرلی

چھوٹی پتلون پر بے عزتی، طالبعلم نے خودکشی کرلی

لدھیانا: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانا میں استاد کی جانب سے مبینہ بے عزتی کیے جانے پر دلبراشتہ طالبعلم نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ویں جماعت کے طالبعلم کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، خودکشی سے قبل طالبعلم نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں قد سے چھوٹی پتلون پہننے پر اسے استاد نے سب کے سامنے بے عزت کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

متوفی نے کہاکہ کالج پرنسپل نے دیگر طلبہ کے سامنے اسے طعنے دیے اور برا بھلا کہا، اس گھٹیا عمل کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہورہی ہے اور میں کسی سے بات نہیں کر پارہا، اس ذلت بھری زندگی کا کیا فائدہ!۔

دوسری جانب سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اہل خانہ ، دوستوں ، اساتذہ اور کالج انتظامیہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، واقعے کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

About Sehrish Ameen

Check Also

PUBG نے نوجوان کی جان لے لی

نئی دہلی: موبائل فون پر کھیلا جانے والا جنگی گیم ’پب جی‘ کے کھلاڑی مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *