Home / پاکستان / اسلام آباد / پیپلزپارٹی کا 52 واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا، مظفر آباد میں جلسے کی تیاریاں

پیپلزپارٹی کا 52 واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا، مظفر آباد میں جلسے کی تیاریاں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج بروز ہفتہ منایا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے 52 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں مظفر آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پیپلزپارٹی کی قیادت، تنظیمی عہدیدار اور کارکنان شریک ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، دستور بندی، قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو پہلا دستور دیا اور وہ جوہری پروگرام کے معمار بھی تھے،عوام کی ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹنے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پھندے پر چڑھے، کوڑے کھائے، جیل گئے، بھٹو خاندان کو شہید کیا گیا لیکن اس شمع کو ختم نہ کرسکے۔

About Sehrish Ameen

Check Also

آصف زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی کاجشن،مٹھائی تقسیم

ملتان: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی شعبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *