Home / پاکستان / اسلام آباد / پیپسی کو اور واٹر ایڈ کے تعاون سے لاہور میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

پیپسی کو اور واٹر ایڈ کے تعاون سے لاہور میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

صاف پانی انسانی بقا کیلئے ضروری ہے ،میاں اسلم اقبال ،بھر پورتعاون کرینگے ، فر قان احمد سید

لاہور: وزیر صنعت و کامرس پنجاب میاں محمد اسلم اقبال نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،پلانٹ کی تجدید نو واٹر ایڈ کے تعاون سے کی گئی جبکہ پیپسی کو کی جانب سے مالی معاونت کی گئی، ملت کالونی لاہور کے 3,500 رہائشی منصوبے سے براہ راست مستفید ہوں گے جبکہ غوث عالم کالونی گلبرگ کے 5000 رہائشی بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے

میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی انسانی بقا کیلئے ضروری ہے ، ہم پیپسی کو اور واٹر ایڈ کے معترف ہیں جن کے باعث پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں میں صاف پانی تک رسائی دینے میں کامیاب ہوئی،پاکستان اور افغانستان میں سی ای او پیپسی کو فر قان احمد سید کا کہنا تھا کہ واٹر ایڈ کے ساتھ مل کر ہم لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی سہولت کو یقینی بنائیں گے ،واٹر ایڈ کے کنٹری نمائندہ صدیق خان نے کہا کہ پیپسی کو کے ساتھ مل کر صاف پانی کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔

About Sehrish Ameen

Check Also

بہتر ہے پی آئی اے کو پاکستان ایئرفورس کے حوالے کردیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *