Home / پاکستان / پولیو وائرس کا خاتمہ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پولیو وائرس کا خاتمہ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیو کیسز سامنے آنے اور وائرس ختم نہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا، جس کی سربراہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے سپرد کی گئی۔

گروپ میں شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کو بھی شامل کیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہر تین مہینے بعد طلب کیا جائے گا جس میں پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گروپ کے ممبران اور اراکین پروگرام کے امور پر مطلوبہ رہنمائی اور معاونت فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

About Sehrish Ameen

Check Also

سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *