Home / پاکستان / ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین سبزیات

ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین سبزیات

فیصل آباد: ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سی30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹر غذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اور حیاتین اے ، سی ، ریبوفلیون ، تھایا مین، معدنی نمکیات لوہا ، چونااور فاسفورس کا مرکب ہے نیز ٹماٹر کو سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکانے سمیت سلاد کے طور پراستعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتاہے۔

ماہرین سبزیات نے کہا کہ کاشتکار ٹماٹر کی پنیری کی منتقلی کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں ہوکا انتخاب کریںکیونکہ ان زمینوں میں نمی دیر تک قائم رہتی ہے اور ٹماٹر کی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اور پھولتی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی تیسری فصل کی تیار کردہ پنیری کو وسط دسمبر تک کھیت میںمنتقلی کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کیاجائے اور کاشتکار ٹماٹر کی پنیر ی کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں۔

About Rana Usman

Check Also

Celebrating Independence Day

جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا ، قومی ایئر لائن کا مسافروں کیلئے بڑا اعلان

کراچی : قومی ایئر لائن نے جشن آزادی پر گلگت اوراسکردوکے لیے خصوصی پروازیں چلانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *