Home / پاکستان / نیب کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، 702 ارب روپے کی وصولی

نیب کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، 702 ارب روپے کی وصولی

کراچی: قومی احتساب بیورو نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق نیب نے ایک سال میں 702 ارب روپے کی وصولی کی۔

نیب کو پلی بارگین کے ذریعے 5 ارب روپے سے زائد رقم وصول ہوئی جبکہ ایک سال میں مجموعی طور پر 702 ارب روپے وصول ہوئے۔ نیب حکام کے مطابق رواں سال 141 افراد کو ریفرنس یا شکایات درج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، رواں سال 9887 شہریوں نے نیب کو شکایات درج کرائیں جن میں سے 141 کی انکوائری اور 65 تحقیقات مکمل کی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک سال کے دوران ملزمان نے 702 ارب روپے اد اکیے جو قومی خزانے میں جمع کرادیے گئے۔ یاد رہے کہ نیب قومی خزانے کو نقصان پہنچانے ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ملزمان کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کرتا اور اُن سے حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرایا جاتا ہے۔

نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے اور اس گھناؤنے کام میں ملوث ہر شخص کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *