Home / پاکستان / اسلام آباد / نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ، جس میں استدعا کی عدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا اور ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں، ہائی کورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نیب نے استدعا کی عدالت لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، مریم نواز 2008 میں چوہدری شوگر ملز کی 47 فیصد شیئرز ہولڈر رہیں، وہ چوہدری شوگرملز کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر رہیں، لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد بہت سے قانونی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو پاسپورٹ کے ساتھ بطور ضمانت7 کروڑ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

About Sehrish Ameen

Check Also

بہتر ہے پی آئی اے کو پاکستان ایئرفورس کے حوالے کردیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *