Home / پاکستان / اسلام آباد / نااہلی کیس: فریال تالپور کوجواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

نااہلی کیس: فریال تالپور کوجواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کے معاون پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست پہلے ہی خارج کر چکا ہے اور خارج شدہ درخواست کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ مناسب ہوگا پہلے درخواست پر ہمارے اعتراضات کا فیصلہ آنے دیا جائے۔

کمیشن نے فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کے باعث فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی پہلی درخواست خارج کر دی تھی۔ تاہم بعد میں دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کےخلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فریال تالپور کو اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔

About Junaid

Check Also

The recent rise in inflation is not a domestic but a global problem: Asad Omar

مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے: اسدعمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *