Home / پاکستان / مودی ہمت ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھاﺅاور تماشہ دیکھو. شاہ محمود قریشی

مودی ہمت ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھاﺅاور تماشہ دیکھو. شاہ محمود قریشی

مظفر آباد: وزیرخارجہشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی ہمت ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھاﺅاور تماشہ دیکھو‘ آجعمران خان بیرونی دنیا کو تقابلی جائزہ پیش کرنے کے لیے مظفر آباد آئے ہیں.مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا دیکھ سکتی ہے کہ آجآزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کھلے آسمان تلے کشمیریوں سے پاکستان کا وزیراعظممخاطب ہے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں چیلنج کرکے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مودی کیا تم مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو؟ اگر جرات ہے، ہمت ہے اور سمجھتے ہو کہ کشمیر کے لوگوں کے لیے کوئی کارنامہ کیا ہے تو مودی کرفیو اٹھاﺅ اور تماشہ دیکھو.

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کروانے کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے‘مظفر آباد میں منعقد جلسے میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹلک اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید موجود ہیں.

وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اداکار اور کھلاڑی بھی جلسے میں شریک ہیں جن میں شاہد آفریدی، ہمایوں سعید، جاوید شیخ، فاخر محمود، حریم فاروق، مایا علی اور دیگر شامل ہیں. خیال رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے محاصرے کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا تھا کہ میں جمعہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا. انہوں نے لکھا تھا کہ جلسے کا مقصد غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانا ہے اور اہل کشمیر کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے. 

About admin

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *