Home / پاکستان / موثراقدامات سے ڈینگی کی صورتحال بدستور بہتر ہو رہی ہے:کمشنر کا دعویٰ

موثراقدامات سے ڈینگی کی صورتحال بدستور بہتر ہو رہی ہے:کمشنر کا دعویٰ

کرا چی: کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کراچی میں ڈینگی سے بچاؤکے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں رسپانس ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ڈینگی کی صورتحال بدستور بہتر ہورہی ہے امید ہے کہ اگلے ہفتہ ڈینگی کی صورتحال قابو میں آجائے گی۔

وہ برنس روڈ میں غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے نجی ادارہ کے زیر اہتمام منعقدہ ڈینگی بچائو کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ کمشنر کو اس موقع پر منتظمین نے ڈینگی کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد سے لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤکی کوششوں میں مدد ملے گی اور لوگوں میں آگاہی پیداہو گی۔

ڈینگی کیسز کی صورتحال مسلسل بہتر ہورہی ہے، موسم بھی بہتر ہورہا ہے پہلے تین سو کیسز روزانہ تھے اس کے مقابلہ میں اب روزانہ ایک سو سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ سارا سال ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم جاری رہے۔

About Rana Usman

Check Also

National Emergency Helpline

موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *