Home / پاکستان / منی لانڈرنگ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر

منی لانڈرنگ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر

احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ کی آڑ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کے لئے 7 اکتوبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔

نوری آباد پاور پلانٹ کی آڑ میں مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان بھی 7 اکتوبر کو طلب کئے گئے ہیں۔عدالت نےملزمان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

نیب نے66 والیوم میں مشتمل یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان نے اعتراضات دائر کئے تھے کہ کچھ دستاویز پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔

نیب نے مراد علی شاہ و دیگر ملزمان کے دستاویزات پر اعتراضات کل دور کردئے تھے۔ ملزمان کے اعتراضات کی وجہ سے عدالت نے فرد جرم کی کارروئی موخر کر رکھی تھی۔

یہ ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں درج ہے کہ بطور سابق وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے غیر قانونی طور پر عبدالغنی مجید کا کالا دھن سفید کرنے کے منصوبے میں ان کی معاونت کی تھی۔ انھوں نے نوری آباد پاور پلانٹ لگانے کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاتی رہی۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں اور درج ہے کہ کرپشن کی 12 میں سے 5 شقوں کے تحت مراد علی شاہ کو مجرم ٹہرایا گیا ہے۔مرادعلی شاہ سمیت تمام 17 ملزمان کرپشن کی سیکشن نائین اے ایک،چار، چھ،گیارہ اور بارہ کے تحت جرم کے مرتکب قرارپائے ہیں۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اومنی گروپ سے متعلق نوری آباد میں پاورپلانٹس لگانے کا منصوبہ بغیر فیزیبلٹی منظور کرایا گیا اور قومی خزانےکے8 ارب روپے جھونک دیئے گئے۔

مرادعلی شاہ نےکابینہ کے سامنے اس منصوبے کو عوامی فلاح کا قرار دیا تھا۔ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے بطور وزیر توانائی و خزانہ اختیارات کا غلط استعمال کیا اوراومنی گروپ کے ہی کنسلٹنٹ خورشید جمالی کے مشورے پر منصوبوں کا آغاز ہوا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آڑ میں 8 ارب روپے کے علاوہ 2 کمپنیوں کو 3 ارب روپے کا قرض مراد علی شاہ نے جاری کروایا۔

ریفرنس میں نوری آباد پلانٹ کو کےالیکٹرک گرڈ سےملانےکیلئے ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ بھی غیرشفاف بولی سےدینے کاالزام عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 ملزمان عارف علی اور آصف محمود اس کیس میں پہلے ہی 2.5 ارب روپے کی پلی بارگین کرچکے ہیں جبکہ خورشید جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی تھی۔

نیب نے ریفرنس میں مراد علی شاہ کے علاوہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان نامزد کرکےان کا ٹرائل کرنے اور سخت سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

About Junaid

Check Also

The recent rise in inflation is not a domestic but a global problem: Asad Omar

مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے: اسدعمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *