Home / پاکستان / مساجد اور مدارس میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا آغاز کردیا گیا

مساجد اور مدارس میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا آغاز کردیا گیا

قوانین سے آگاہی ہر شہری کو ہونی چاہیے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے،سی ٹی او

فیصل آباد: ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے مساجد اور مدارس میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا آغاز کر دیا گیا ٹریفک قوانین سے آگاہی ہر شہری کو ہونی چاہیے یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف نے ٹریفک آگاہی کیلئے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ وقاص علی نے سی ٹی او کو آگاہ کیا کہ ان کی ہدایت کے مطابق مساجد اور مدارس میں شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جارہی ہے

ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے گنے والی ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو بھی ہیوی ٹریفک کے حوالے سے قوانین بارے آگاہی دی جارہی ہے کہ وہ کس طرح لائن لین ڈسپلن کے علاوہ دیگر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اسکے علاوہ دھند کے موسم کے حوالے سے بھی سے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں پر بلامعاوضہ ریفلیکٹرز کی تنصیب کی جارہی ہے ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ وقاص علی نے مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا اور ان کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے پیش آنیوالے حادثات سے متعلق آگاہی دی ۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *