Home / ٹیکنالوجی / مارک زکربرگ کا سیاسی اشتہارات کی اجازت دینے پر فیس بُک کی پالیسی کا دفاع

مارک زکربرگ کا سیاسی اشتہارات کی اجازت دینے پر فیس بُک کی پالیسی کا دفاع

واشنگٹن : مارک زکربرگ نے جاری بیان میں کہا کہ ضروری ہے لوگ خود دیکھیں سیاستدان کیا کہہ رہے ہیں تاکہ وہ اپنا فیصلہ کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کو سیاستدانوں کی جانب سے اشتہارات کی پالیسی کے حوالے سے مسلسل تنقید کا سامنا رہا ہے مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سیاسی اشتہارات پر پابندی نہ لگانے کا کہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے کی گئی گفتگو میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ سیاستدانوں کے بیانات پر لوگوں کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ بانی فیس بُک کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ خود دیکھیں کہ سیاستدان کیا کہہ رہے ہیں تاکہ وہ اپنا فیصلہ کرسکیں، مجھے نہیں لگتا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کو سیاستدانوں یا خبروں کو سنسر کرنا چاہیے۔

Image result for facebook

مارک زکربرگ کی جانب سے کافی عرصے سے فیس بک کی سیاسی تقاریر کے حوالے سے متنازع حکمت عملی کا دفاع کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب فیس بک پر غلط معلومات کی ترسیل، نفرت انگیز تقاریر اور دیگر مواد کی روک تھام کے لیے دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ فیس بک کی سیاسی اشتہارات کی پالیسی پر تنقید کا نیا سلسلہ اکتوبر میں اس وقت شروع ہوا جب فیس بک نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی صدارتی مہم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اشتہار کو ہٹانے سے انکار کردیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں سابق نائب صدر کے بارے میں غلط معلومات دی گئی ہے۔

فیس بک کی جانب سے سیاسی اشتہارات کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے مگر اس کا موقف اس معاملے میں دیگر کمپنیوں سے مختلف ہے۔

About Maria Rasool

Check Also

سام سنگ کا 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 4 بیک کیمروں والا فون متعارف

سام سنگ نے نیا گلیکسی ایم 31 اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ گزشتہ سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *