Home / انٹرنیشنل / ماحولیاتی تحفظ کی کارکن ’گریٹا تھونبرگ‘ کم عمر” ترین پرسن آف دی ایئر” قرار

ماحولیاتی تحفظ کی کارکن ’گریٹا تھونبرگ‘ کم عمر” ترین پرسن آف دی ایئر” قرار

نیویارک : ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں منفرد شہرت حاصل کرنے والی یورپی ملک سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھونبرگ کو امریکا کے مشہور ’ٹائم میگزین‘ نے رواں سال کی شخصیت قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹائم میگزین نے ماحولیاتی تحفظ کےلیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی سویڈن کی گریٹا تھونبرگ کو ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار دیا ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت بن گئیں۔ گریٹا تھونبرگ کو دنیا کی کم عمر ترین ماحولیاتی تحفظ کی کارکن کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ ’ٹائم میگزین‘ کی دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں کم عمر اور بااثر ترین شخص کے طور پر بھی شامل ہو چکی ہیں۔

Image result for ‫ماحولیاتی تحفظ کی کارکن گریٹا تھونبرگ کم عمر ترین پرسن آف دی ایئر قرار‬‎

گریٹا تھونبرگ کو رواں برس ناروے کے تین ارکان پارلیمنٹ نے دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا تھا تاہم انہیں نوبل انعام سے نہیں نوازا گیا اگر انہیں رواں برس نوبل انعام دے دیا جاتا تو وہ یہ انعام حاصل کرنے والی اب تک کی کم عمر ترین شخصیت بن جاتی ہیں- ٹائم میگزین نے گریٹا تھونبرگ کو ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار دیتے ہوئے انہیں دیگر نوجوان افراد کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح ان کی جانب سے عالمی ماحولیاتی تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلنے سے دنیا بھر کے دوسرے نوجوانوں کو حوصلہ ملا اور وہ بھی ماحولیاتی تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

امریکی میگزین کے مطابق گریٹا تھونبرگ کا جذبہ دیکھ کر ہی ایشیا سے لے اکر افریقہ تک نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی ماحولیاتی تحفظ کے لیے باہر نکلے اور انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

About Maria Rasool

Check Also

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بین اسٹوکس کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

لندن: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *