Home / پاکستان / لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کمشنر ملتان

لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کمشنر ملتان

ایک ماہ میں شہر کے حالات بہتر کرکے عوام کو مثبت نتائج دئیے جائیں، شان الحق کمشنر ملتان ڈویژن کا شہر بھر کا خفیہ دورہ ، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

ملتان : کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے علی الصبح شہر بھر کا خفیہ دورہ کیا اورمختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ،کمشنر شان الحق نے پیدل چل کر بنا تعارف کرائے شہریوں سے ملاقات کی اور تجاویز لیں اور بعد ازاں واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں کو دفتر طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کا ٹاسک سونپا ہے ۔روایتی لیت و لعل سے کام لینے والے افسر سخت احتساب کیلئے تیار ہوجائیں ،ایک ماہ میں شہر کے حالات بہتر کرکے عوام کو مثبت نتائج دئیے جائیں۔

تمام سکیموں کی تکمیل پر تھرڈ پارٹی سے فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔عوام کا پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیا کرام کی دھرتی پر لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں ،کمشنر شان الحق نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ،تمام افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیں ، کمشنر شان الحق نے تمام محکموں سے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ لی ۔

About Rana Usman

Check Also

National Emergency Helpline

موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *