Home / پاکستان / لاہورمیں 10 دسمبرسےاورنج لائن ٹرین چلنےلگےگی

لاہورمیں 10 دسمبرسےاورنج لائن ٹرین چلنےلگےگی

اورنج ٹرين پر سفر کرنے کےليے اہل لاہور کا انتظار ختم ہونے کو ہے ۔ وزيراعظم نے 10 دسمبرکو آغاز کا اعلان کرديا۔ چين کے تعاون سے 27 کلوميٹر کے ٹريک پر شہری ٹھوکر نياز بيگ سے  جی ٹی روڈ  ڈيرہ گجراں تک سفر کرسکيں گے ۔

سال 2015 شروع ہونے والا منصوبہ بالآخر تکميل کے قريب پہنچ گيا۔وزيراعظم نے شہريوں کو خوشخبري سنادی ہے۔شہريوں نے  اس اعلان پر خوشي کا اظہار کيا  اور کہا کہ عوامی سہولت کی منصوبے چلانے کےليے  درکار فنڈز مہيا کرنا حکومت کا فرض ہے۔

پراجيکٹ پر کام کے دوران کئي رکاوٹيں بھی آئيں، کبھی عدالتي حکم آڑے آيا تو کبھی رقم کا اجرا مسئلہ بنا مگر اب ٹرين کا آغاز زيادہ دور نہيں۔شہر کے بيچوں بيچ ٹرين چلانے کے ليے 26 اسٹيشنز بنائے گئے ہيں اور اس پر چين کی جانب سے  ايک ارب  30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ  استعمال ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہريوں کو اورنج لائن کی بدولت بين الاقوامی معيار کی سفری سہولت ملے گی۔

About Sehrish Ameen

Check Also

آصف زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی کاجشن،مٹھائی تقسیم

ملتان: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی شعبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *