Home / پاکستان / قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں، حلیم عادل شیخ

قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں، حلیم عادل شیخ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اِس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،گزشتہ کئی سال سے ملک کو لوٹا گیا،اِحتساب سےبچنےکیلئےکچھ سیاستدان ملک دشمنی پراُتر آئے ہیں۔

اُنہوں نے سندھ کی صورتحال پر کہا کہ سندھ کے مختلف اَضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے، وفاقی حکومت اِس ضمن سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، جن علاقوں ٹڈی دل نے تباہی مچائی وہاں ہنگامی صورتحال لاگو کی جائے اور کاشت کاروں کے نقصان کا اَزالہ کیا جائے۔

اُنہوں نےکہاکہ ملک دُشمن عناصراِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے لیکن اُن کو منہ کی کھانا پڑی ہے، پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔

About Sehrish Ameen

Check Also

غیرقانونی گیس ریفلنگ 9دکاندار گرفتار

محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9دکانداروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *