Home / پاکستان / فیصل آباد میں دوسرے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

فیصل آباد میں دوسرے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

الائیڈ ہسپتال میں سنگ بنیاد ڈپٹی کمشنر محمد علی نے رکھا ،5 کروڑ خرچ ہونگے

فیصل آباد : وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شہر میں دوسرے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ الائیڈ ہسپتال میں تعمیر ہونیوالے اس شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد ڈپٹی کمشنر محمد علی نے رکھا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چودھر ی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، الحمرا ویلفیئر ٹرسٹ کے مخیر صنعتکار محمد اشرف اچھی،ڈاکٹر بلال احمد اور محکمہ صحت کے دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شیلٹر ہوم کی کثیر المنزلہ عمارت میں گرائو نڈ فلور تک دیگر شہروں سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کے لواحقین کے لئے قیام کی سہولیات کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ بالائی منازل میں ایسے مریضوں کے لئے وارڈز قائم کی جائیں گی جنہیں لمبی مدت تک علاج کی ضرورت ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ ہسپتال میں شیلٹر ہوم کے قیام کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی بھلائی اور خصوصی طور پر مریضوں کے ساتھ پردیسی افراد کو قیام کی سہولیات فراہم کرنے کا یہ فلاحی منصوبہ بڑی اہمیت و افادیت کا حامل ہے ۔

About Rana Usman

Check Also

Important statement of Waqar Younis

تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس کا اہم بیان

ووسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہا ہے کہ کروناوائرس کا سلسلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *