Home / پاکستان / فیصل آباد ایئر پورٹ رن وے اپ گریڈ کرنے کا کام شروع

فیصل آباد ایئر پورٹ رن وے اپ گریڈ کرنے کا کام شروع

مسافروں کی سہولت کیلئے سیلف چیک ان سسٹم انسٹال کیا جارہا ہے :راجہ اظہر

فیصل آباد: فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکنڈری رن وے کو جہازوں کی لینڈنگ کیلئے کارآمدبنانے اور رن وے اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کردیاگیا۔مسافروں کی سہولت کیلئے عالمی معیار کے چیک ان سسٹم لاگو کرکے سیلف چیک ان سسٹم انسٹال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو ہرممکن بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اس ضمن میں انسٹال کئے جانیوالے سیلف چیک ان سسٹم سے مسافر حضرات اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقہ کے تحت حاصل کرسکیں گے ۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے جوائنٹ سی سی ٹی وی روم بھی فعال ہے جہاں تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار ہر وقت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں جوائنٹ سسٹم سے مسافروں کو سکیورٹی چیکنگ کیلئے مختلف دفاتر کے چکر وں سے نجات مل گئی ہے ،مسافروں کی سہولت اور ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے ایئر پورٹ پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے ،فیصل آباد ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کے کلین اینڈگرین مشن کے تحت صفائی اور ہریالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور وسیع پیمانے پر پودے لگائے گئے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Important statement of Waqar Younis

تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس کا اہم بیان

ووسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہا ہے کہ کروناوائرس کا سلسلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *