Home / پاکستان / عوام کوسستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائینگے :طاہر وٹو

عوام کوسستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائینگے :طاہر وٹو

ناجائزمنافع خوروں کومصنوئی مہنگائی مہنگی پڑیگی:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ عوام کوسستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے ۔ ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائزمنافع خوروں کومصنوئی مہنگائی بہت مہنگی پڑیگی۔

یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اس موقع پربریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے 945مقامات کا معائنہ کیا ، دکاندار اور مارکیٹوں کے 735 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 193افراد کو واننگ دی گئی اور 604دوکانداروں کو 8لاکھ54ہزارروپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اورمتعلقہ تھانوں میں11افراد کے خلا ف ایف آئی آرز در ج کروائی گئیں جبکہ تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔

About Rana Usman

Check Also

Four more corona virus patients die

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *