Home / انٹرنیشنل / شام:اتحادی فوج کی بازار،سکول پر بمباری ،8بچوں سمیت 20ہلاک

شام:اتحادی فوج کی بازار،سکول پر بمباری ،8بچوں سمیت 20ہلاک

شام میں اتحادی فوج کی سکول و بازار پر بمباری سے 20 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے ۔

ادلب: رپورٹ کے مطابق ادلب کے علاقہ میں روسی و اسد حکومت کی فضائیہ نے سکول اور بازار پر بمباری کر کے تباہی مچا دی ۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے بتایا کہ اتحادی فوج کے تازہ حملوں میں 8 بچے ہلاک ہوئے ۔انسانی حقوق کے مبصر ین نے دو مارکیٹوں اور ایک سکول پر حملے کے دوران 20ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے ۔

ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔واضح رہے شام کے اکثر علاقے جنگجووں سے واگزار کرالئے گئے ہیں لیکن ادلب کے کچھ علاقوں میں تاحال گھمسان کی جنگ جاری ہے جس سے زیادہ تر معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے ۔ 

About Rana Usman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *