Home / پاکستان / سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے، علی زیدی کی پیش گوئی

سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے، علی زیدی کی پیش گوئی

کراچی : وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے، سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلورملز بےلگام ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ وفاقی وزیر نے صوبے کے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملز پر قابو نہیں پایا گیا۔ واضح رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

صوبائی حکومت کے وزراء آٹے کی قیمتوں میں کمی کا زبانی کلامی دعویٰ تو کرتے ہیں تاہم عملی طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی، ایسے میں علی زیدی کے ٹویٹ نے اہلیان کراچی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

About Maria Rasool

Check Also

آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *