Home / پاکستان / سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ان کی آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔

الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گزشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل سعید غنی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد سعید غنی قرنطینہ میں چلے گئے تھے، تاہم اب اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے، جس کے باعث اب وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔
سعید غنی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خوراک ، غرارے اور بھاپ سے ٹھیک ہواہوں
 

About admin

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *