Home / پاکستان / حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا :سیف اللہ نیازی

حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا :سیف اللہ نیازی

عوام کرپشن کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں،ساجدہ آصف کاٹھیا

کمالیہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف ساجدہ آصف کاٹھیا کی منتظم اعلیٰ پی ٹی آئی سیف اﷲ خان نیازی سے ملاقات۔ ملاقات میں علاقائی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف اﷲ خان نیازی نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ہے جس سے پاکستان ترقی کی سمت میں چل پڑا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف ملکی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ اس سے قبل جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں سب سے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے ، جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور پی ٹی آئی کو معیشت کو درست کرنے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگ گیا ہے ۔ اس موقع پر ساجدہ آصف کاٹھیا نے کہا پاکستان کے عوام کرپشن کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنے علاقے میں پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں او رکرتے رہیں گے ۔

About Rana Usman

Check Also

Beware that someone called me crazy

خبردارجومجھےکسی نےپاگل کہا، سونیاحسین

اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی بیماری کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *