Home / شوبز / جاوید شیخ انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم، نئی فلم بنائینگے

جاوید شیخ انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم، نئی فلم بنائینگے

اداکار ، پروڈیوسر و ہدایتکار جاوید شیخ نے ایک وقفہ کے بعد بطور ہدایتکار ملکی فلم انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : اداکار ، پروڈیوسر و ہدایتکار جاوید شیخ نے ایک وقفہ کے بعد بطور ہدایتکار ملکی فلم انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بطور ہدایتکار فلم وجو د کے بعد نئی فلم کی تیاریاں مکمل کرلی ۔ اس حوالے سے جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں ۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہے ۔فلم کو اس بار ملک میں مکمل کیا جائے گا جسے ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرکے ا ٓئندہ برس نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ فلم میں پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے میرا بھی کام ہوگا۔یہ ایک رومانی فلم ہوگی جس میں ماردھاڑ ایکشن سے گریز کیا جائے گا۔

About Rana Usman

Check Also

Good news for Halima Sultan's

’حلیمہ سلطان‘ کی پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے خوشخبری

 شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ (پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *