Home / پاکستان / بہترمعاشی پالیسی سے معیشت مستحکم،عوام کو ریلیف ملے گا،گورنر

بہترمعاشی پالیسی سے معیشت مستحکم،عوام کو ریلیف ملے گا،گورنر

ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ فصل میں تاخیر سے ہوا،قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، عمران اسماعیل ملک میں کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیاں عروج پر ہیں، ونٹیج کار ریلی کے اختتام پر خطاب

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ونٹیج کار ریلی کا انعقاد دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے جبکہ ریلی سے سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بھی مزید فروغ مل رہا ہے، غیر ملکی سیاحوں کا پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا رجحان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں ثقافتی ، سماجی ، کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسی کی بدولت معیشت میں استحکام پیدا ہوا اور جلد عوام کو اس ضمن میں ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیریٹج موٹرنگ کلب آف پاکستان کے زیر انتظام خیبر سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کے اختتام پر گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ فصل میں تاخیر کے باعث ہوا، اب جبکہ فصل تیار ہوگئی ہے تو ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ دھرنے کے بارے میں سوال پر گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ دھرنا اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے۔ لوگوں نے مولانا صاحب کے تمام پلان مسترد کردیے ، حکومت کو گھر بٹھانے کے بجائے مولانا صاحب اب خود گھر جاکر بیٹھ جائیں۔ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے اکاؤنٹس کا ہر سال آڈٹ ہوتا ہے۔ قبل ازیں ہیریٹج موٹرنگ کلب آف پاکستان کے تحت شروع ہونے والی دسویں سالانہ کلاسک کار ریلی 2019 کراچی پہنچ گئی۔ ریلی کا آغاز 22 نومبر کو طور خم بارڈر سے 22 ہوا تھا ۔کار ریلی کے ممبران کا مزار قائد پہنچنے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے استقبال کیا۔کمشنر کراچی نے اس موقع پر ریلی میں شامل کلاسک گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔

About Sehrish Ameen

Check Also

آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ

پشاور: صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذریعے نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *