Home / پاکستان / بھارت کشمیری عوام کو کورونا سے متعلق بنیادی معلومات فراہم نہیں کررہا، دفتر خارجہ

بھارت کشمیری عوام کو کورونا سے متعلق بنیادی معلومات فراہم نہیں کررہا، دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے کورونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے لاحق خطرے کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کو ختم کرے۔ واضح ہے کہ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مقبوضہ وادی میں مسلسل رابطے کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔تحریر جاری ہے‎

انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو وائرس سے متعلق بنیادی معلومات سے محروم کررہی ہے اور وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وہاں لوگوں کو طبی سہولیات بروقت ملنی چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل ٹیموں اور سامان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔ خیال رہے کہ 19 مارچ کو بھی پاکستان نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر وہاں لگائی گئی رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دنوں میں سارک اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے دوران سارک کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویڈیو لنک پر سارک اجلاس میں وزرائے صحت کو متحرک کرنے کی تجویز دی تاکہ خطے میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مربوط کوشش کی جاسکیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت اور بیرون ملک ہمارے سفارتکاروں کی پوری کوشش ہے کہ وہ دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد واپسی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مشن مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی شہریوں کو کھانے، ادویات اور رہائش میں مدد فراہم کررہے ہیں۔عائشہ فاروق نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں حکومت نے سعودی عرب، دبئی اور دوحہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ خبررساں ادارے اکنامک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے حیدرپورا سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شخص وائرس سے انتقال کرگیا۔

About admin

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

One comment

  1. Polysubstance Abuse Dsm 5

    Well soon Pakistan will control over this pandemic

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *