Home / پاکستان / بس حادثے میں شہید بچیانہ کے کزنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

بس حادثے میں شہید بچیانہ کے کزنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

چودھری ظہیر،چودھری تیمور ،عمران یوسف ودیگرکی شرکت،قل آج ہونگے

بچیانہ: سعودی عرب بس حادثے میں شہید ہونے والے بچیانہ کے دو کزنوں کی غائبانہ نمازہ جنازہ اداکردی گئی۔ صوبائی وزیر سمیت سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج 9بجے صبح ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بس اور ٹینکر میں تصادم کے باعث 35عمرہ زائرین شہید ہوگئے تھے جن میں سے دوشہدا محمد افتخار اور غلام عباس کا تعلق بچیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 658/9گ ب سے تھا۔

جنہیں سعودی حکومت کے اعلان کے بعد گزشتہ روز سعودی عرب میں ہی جنت البقیع میں دفن کردیا گیا۔ ان دونوں کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 658/9گ ب میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین، چودھری تیمور خاں، کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 100چودھری عمران یوسف اور رانا آصف سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

About Rana Usman

Check Also

man died from police torture

پاراچنار میں20 سالہ قیدی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق

پاراچنار میں مبینہ پولیس تشدد سے بیس سالہ قیدی اسد علی دم توڑ گیا، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *