ہانگ کانگ میں خوفناک حادثہ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 20 اکتوبر, 2025
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارکو طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں زمینی عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ طیارے میں سوار عملے کے چاروں افراد محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث طیارے کا پچھلا حصہ جدا ہو گیا جبکہ اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
ہانگ کانگ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔