کارخانے کی توسیع نے 2600 سال پرانا قبرستان دریافت کروا دیا

شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2026
کارخانے-کی-توسیع-نے-2600-سال-پرانا-قبرستان-دریافت-کروا-دیا

یہ واقعہ اٹلی کے شہر گراگنانو میں سامنے آیا جہاں ایک پاستا تیار کرنے والے کارخانے کو توسیع دی جا رہی تھی۔

اس کارخانے کی توسیع کا کام 2025 اور 2026 کے دوران ہوا تھا۔

جولائی میں مقامی حکام کی جانب سے اس ہزاروں سال پرانے قبرستان کی دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کے تخمینے کے مطابق یہ قبرستان 2600 سال پرانا اور Archaic عہد کا ہے جو کہ رومی سلطنت کے عروج سے بھی صدیوں سال پہلے کا ہے۔

اس مقام کی کھدائی کے دوران پتھروں سے بنے چیمبرز میں انسانی باقیات، پتھروں کے برتن اور دیگر نوادرات کو دریافت کیا گیا۔

متعدد مقبروں میں ٹیکسٹائل مصنوعات، لکڑی سے بنی اشیا اور باسکٹوں کو بھی دریافت کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت سے اس عہد میں تدفین کی رسومات، سماجی اداروں اور روزمرہ کی زندگی کے بارے میں علم ہوسکے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ وہاں سے ملنے والی اشیا اب بھی بالکل بہترین حالت میں ہے اور ان میں مصری بھونرے، جانوروں کی شکل کے قیمتی پتھر، چاندی اور کانسی کے نوادرات شامل ہیں۔

کارخانے پر کام کرنے والی پاستا کمپنی کے مطابق یہ دریافت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے گراگنانو اور پاستا تیار کرنے والی روایات کے درمیان تعلق کا اظہار ہوتا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Massimo Menna نے بتایا کہ اس دریافت سے ہمیں فخر اور ذمہ داری دونوں کا احساس ہوا۔

محققین کی جانب سے انسانی باقیات پر تحقیق کا کام جاری ہے تاکہ اس زمانے کے لوگوں کی غذا، جسمانی سرگرمیوں اور طرز زندگی کے حالات کے بارے میں زیادہ علم ہوسکے۔