پاکستان میں 400 سے زائد سائبر حملوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شائع شدہ تاریخ 28 جولائی, 2026
پاکستان-میں-400-سے-زائد-سائبر-حملوں-نے-خطرے-کی-گھنٹی-بجا-دی

ڈاکٹر حیدرعباس نے کہا کہ ہمیں ایک مضبوط نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی ضرورت ہے، نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی وزیراعظم کے ماتحت ہونی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں پاکستان کی سائبر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک بااختیار نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کہا کہ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کو پورے ملک کی سائبر سکیورٹی کا انتظام چلانا چاہیے، وزیراعظم کی سربراہی میں یہ اتھارٹی زیادہ مؤثر طور پر کام کرسکے گی۔