فرانس اور اسپین میں جنگلاتی آگ، مکمل کنٹرول میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں

شائع شدہ تاریخ 28 جولائی, 2026
فرانس-اور-اسپین-میں-جنگلاتی-آگ،-مکمل-کنٹرول-میں-کئی-ماہ-لگ-سکتے-ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں لگی آگ دارالحکومت پیرس سے 4گنا زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے اور سوا 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپین میں میڈرڈ کے نواح اور ویلنشیا کے علاقے میں بھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اسپین میں 80 ہزار افراد کو انخلا اور دیگر 30 ہزار افراد  کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ملک کو آگ لگنے کے انفرادی واقعات کا نہیں ماحولیاتی ہنگامی حالت کا سامنا ہے۔

واضح رہے  فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں یہ آگ ہیٹ ویو کے دوران لگی تھی۔