روایت سے ہٹ کر نکاح، رمشا خان کی بہن کا منفرد انداز زیرِ بحث
شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2026
دن میں ہونے والی نکاح کی تقریب کے دوران معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی، وہیں دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان خٹک کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی۔
یہ اب تک واضح نہیں کہ آیا یہ جوڑا شادی میں شریک نہ تھا یا ان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی البتہ علیشا خان کی جانب سے نکاح کے وقت روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی۔
کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کو زیادہ خوبصورت قرار دیا جب کہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔