ایران کے خلاف آج سے فیصلہ کن اقتصادی کارروائی شروع ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2026
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے جب کہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ایران کےخلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہاہے، یہ کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔