امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا، عباس عراقچی

شائع شدہ تاریخ 02 مئی, 2026
امریکا-کو-دھمکی-آمیز-لہجہ-اور-توسیع-پسندانہ-رویہ-بدلنا-ہوگا،-عباس-عراقچی

غیرِملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔